شوہر کے انتقال کے بعد افشاں قریشی نے کیسے زندگی گزاری؟ اداکارہ نے مشکل وقت کی داستان سنا دی

image

یہ 1980 کی بات ہے جب میں کراچی آئی اور آدم جی ہال میں اپنا ڈراما پروڈیوس کیا۔ اس ڈرامے میں مجھے نقصان اٹھانا پڑا کیونکہ ہمارے فنکاروں نے تعاون نہیں کیا اور انہوں نے مجھ سے ایڈوانس پیسوں کا مطالبہ کیا، جس کے لیے مجھے اپنی گاڑیاں بیچ کر انہیں رقم دینی پڑی۔ اس کے باوجود کچھ فنکار ڈراما چھوڑ کر چلے گئے اور مجھے مزید نقصان ہوگیا۔

میں اسی جدوجہد کے دور میں کراچی آئی تھی۔ پھر مجھے قرض اتارنا پڑا، لیکن زندگی چلتی رہتی ہے۔ میں بہت محنتی عورت ہوں۔ میں میکرامے کا کام کیا کرتی تھی اور اسے مینا بازار میں فروخت کرتی تھی۔ تقریباً چار ماہ تک میں نے یہ کام کیا۔

پھر ایک دن میں نے نماز میں رو کر اللہ سے مدد مانگی۔ اسی دوران میرے ڈائریکٹر کی فون کال آئی۔ انہوں نے مجھ سے پوچھا افشاں کہاں ہو؟ آؤ، ہمارے پاس تمہارے لیے ایک ڈراما ہے۔

پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ افشاں قریشی نے زندگی کے ایک ایسے دور سے پردہ اٹھا دیا جب شوہر کے انتقال کے بعد انہیں شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

افشاں قریشی نے نادیہ خان کے مارننگ شو ’رائز اینڈ شائن‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مشکل حالات میں نہ صرف قرض اتارنے کے لیے اپنی گاڑیاں فروخت کیں بلکہ میکرامے کا کام کرکے بھی اپنے اخراجات پورے کیے۔

اداکارہ کے مطابق کراچی منتقل ہونے کے بعد انہوں نے اپنا ڈراما پروڈیوس کیا، تاہم فنکاروں کے تعاون نہ کرنے اور ڈراما ادھورا چھوڑنے کے باعث انہیں بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔

افشاں قریشی نے بتایا کہ حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں، انہوں نے محنت کا دامن نہیں چھوڑا۔ چار ماہ تک مینا بازار میں میکرامے کی اشیا فروخت کرنے کے بعد ایک دن انہوں نے نماز میں رو کر اللہ سے مدد مانگی، اور اسی دوران انہیں ڈرامے میں کام کی پیشکش کے لیے فون آگیا۔

افشاں قریشی کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں مشکلات کا یہ دور گزر گیا، لیکن اس تجربے نے انہیں محنت، صبر اور حالات کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US