98 فیصد مرد دوستوں کے سامنے اپنی بیوی کا مذاق اُڑاتے ہیں، سنیتا مارشل

image

تقریباً 98 فیصد مرد دوستوں میں بیٹھ کر اپنی بیوی کا مذاق اڑاتے ہیں۔ یہ ہمارے دیسی کلچر میں زیادہ ہے مغرب میں ایسا کچھ نہیں ہوتا۔ اگر بیوی سب کے سامنے کوئی مشورہ دے بھی دے تو شوہر اسی وقت اسے یہ کہہ دیتے ہیں کہ اپنے مشورے اپنے پاس رکھو، تمہیں اتنی بھی سمجھ نہیں۔ حالانکہ یہی بات وہ بعد میں اکیلے میں بھی سمجھا سکتے ہیں کہ تمہارا مشورہ درست نہیں تھا۔

ہمارے معاشرے میں مردوں کی ذہنیت ہی کچھ ایسی بنائی جاتی ہے کہ بیوی تم سے کم تر ہے۔ بیویاں شوہروں سے اکثر ’آپ‘ کہہ کر بات کرتی ہیں، لیکن شوہر بیوی کو ’تم‘ کہہ کر مخاطب کرتا ہے۔ اسے لگتا ہے کہ یہ مجھ سے چھوٹی ہے اس لیے میں اس کا مذاق بھی اڑا سکتا ہوں۔

پاکستانی اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے ایک مارننگ شو میں گفتگو کے دوران میاں بیوی کے درمیان احترام اور رویے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں دوستوں کی محفل میں بیوی کا مذاق اڑانا بعض مردوں کے لیے معمول کی بات بن چکا ہے، جبکہ شوہر اگر بیوی کی کسی بات سے اختلاف کرتا ہے تو اسے سب کے سامنے شرمندہ کرنے کے بجائے اکیلے میں بھی سمجھایا جا سکتا ہے۔

سنیتا مارشل نے خاص طور پر اس سوچ پر سوال اٹھایا جس کے تحت بعض شوہر بیوی کو خود سے کمتر سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق رشتے میں اختلاف ہوسکتا ہے لیکن اس اختلاف کو تضحیک یا بے عزتی میں تبدیل کرنا مناسب رویہ نہیں۔

اداکارہ کی گفتگو سامنے آنے کے بعد ان کا بیان سوشل میڈیا پر بھی زیرِ بحث آگیا، جہاں صارفین نے میاں بیوی کے تعلق میں احترام اور برابری کے حوالے سے مختلف آرا کا اظہار کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US