ٹک ٹاک کو پی ٹی اے کی سخت ہدایات

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے سوشل میڈیا ایپلیکیشن ٹک ٹاک کے لئے سخت ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک انتظامیہ سے رابطہ کر کے سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔

پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ ٹک ٹاک فوری طور پر غیر اخلاقی و نامناسب مواد ہٹائے اور  فحش و غیر اخلاقی اور نامناسب مواد فوری  طور پر بلاک کرے۔

پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ ٹک ٹاک مواد کی مانیٹرنگ اور اسے اعتدال پر رکھنے کے لیے ایک موثر حکمت عملی وضع کرے اور ٹک ٹاک نے کارروائی نہ کی تو بصورت دیگر قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

360