کیا ڈونلڈ ٹرمپ کو کورونا وائرس ہونا ایک چال ہے؟

image

واشنگٹن: ہالی ووڈ انڈسٹری کے معروف فلم ساز مائیکل مور نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونا ایک ممکنہ چال ہے۔

غیرملکی خبررساں اِدارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکل مور نے ٹرمپ میں کورونا کی تشخیص سے متعلق شکوک وشبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے امریکی صدر نے انتخابات ملتوی کرنے کے لئے یہ چال اپنائی ہو اسی لئے وہ کورونا کا شکار ہونے کی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس پر جاری اپنی طویل پوسٹ میں فلم ساز کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ہمدردی حاصل کرنے کے لئے ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیہ خود کو کورونا کے مریض قرار دے رہے ہیں۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ٹرمپ نومبر میں ہونے والا الیکشن ملتوی بھی کرنا چاہتے ہوں۔

مائیل مور کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی صدر جھوٹ بولنے میں ماہر ہیں اسی ضمن میں ہم یقین نہیں کرسکتے کہ وہ کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ ہر ایک گھنٹے میں دو سے تین بار جھوٹ بولتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کو یقین ہوگیا ہے کہ انہیں انتخابات میں شکست کا نہ دیکھنا ہوگا، لوگ اب اُن سے نفرت کرتے ہیں، امریکی عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مزید اس عہدے پر نہیں دیکھنا چاہتے۔

واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.