سونے کی قیمتوں میں مسلسل اِضافے کا سلسلہ جاری، قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟

image

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اِضافہ ہورہا ہے، عوام الناس کے لئے سونے کی خریداری کرنا محض ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔

گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 150 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کے آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 128 روپے اضافے کے بعد 99 ہزار 879 روپے ہوگئی، دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 1924 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئی۔

سونے کی قیمت بڑھنے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 116350 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت اِضافے کے بعد 99751 روپے ہوگئی۔


About the Author:

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.