گاڑی رکھنے والے افراد ہمیشہ ہی اپنی گاڑی کو لے کر کافی حساس نظر آتے ہیں تاہم۔سعودی ایفیسنسی سینٹر نے گاڑی رکھنے والے افراد کے لیے پیٹرول بچانے کے حوالے سے ایک خوشی کی خبر سنائی ہے۔
انہوں نے یہ دعوی کیا ہے کہ گاڑیوں میں معیاری ٹائر لگانے والے افراد کا پیٹرول کم استعمال ہوتا ہے۔
سعودی ماہرین کا کہنا ہے کہ "گاڑی مالکان گاڑیوں کے ٹائر خریدتے وقت معیاری کارڈ کا جائزہ ضرور لیں کیونکہ معیاری ٹائر استعمال کرنے کی وجہ سے پیٹرول بھی کم لگتا ہے"۔
ٹائروں کو دو طرح کے کارڈ دیے جاتے ہیں، پہلا معیار کی نشاندہی کرتا ہے جس میں سبز کارڈ کا مطلب ہے کہ یہ ٹائر انتہائی معیاری ہیں جبکہ سرخ کارڈ کا مطلب ہے کہ ٹائروں کا معیار انتہائی درجہ خراب ہے۔
دوسرا کارڈ گیلی سڑک پر ٹائر کی کارکردگی کی نشاندہی کرتا ہے جس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ بارش یا گیلی سڑک پر ٹائر کا کیا معیار ہے۔
سینٹر نے کہا ہے کہ معیاری ٹائروں کی وجہ سے گاڑی میں دو سے چار فیصد پیٹرول کم خرچ ہوتا ہے جبکہ ہیوی گاڑیوں کے معیاری ٹائروں سے 6 سے 8 فیصد پیٹرول کم خرچ ہوگا۔