انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی آج آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جس پر کاروباری افراد اطمینان ظاہر کر رہے ہیں۔
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ڈالر سستا ہو کر 158 روپے 72 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز کے ایک گھنٹے کے اندر 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ نظر آیا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 40 ہزار 784 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور انڈیکس 702 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41 ہزار کی حد عبور کرتے ہوئے 41 ہزار 486 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔