معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کس سے منگنی کرنے جارہے ہیں؟

image

معروف یوٹیوبر, کامیڈین اور وی لاگر شاہ ویر جعفری یوں تو کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، اور انہوں نے بہت کم وقت میں ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ایک منفرد پہچان قاٸم کی ہے۔

یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کی ان دنوں سوشل میڈیا پر منگنی کی خبریں زیر گردش ہیں، جس کے مطابق شاہ ویر جعفری رواں ماہ منگنی کرنے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل شدہ خبروں کے مطابق شاہ ویر جعفری کی منگنی طے ہوچکی ہے اور وہ اس مہینے یعنی 9 دسمبر کو منگنی کرنے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان کی ہونے والی منگیتر کا نام عائشہ بیگ ہے اور وہ پیشے کے اعتبار سے ایک ڈیزائنر ہیں۔

اس دوران شاہ ویر جعفری کی ہونے والی اہلیہ کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ عائشہ بیگ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پیج بھی ہے، جس کا نام عائشہ بیگ کاؤچر ہے۔

اگرچے منگنی کے حوالے سے شاہ ویر جعفری نے ابھی تک کسی بھی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے البتہ جن سے منگنی ہونے کی خبریں ہیں، انہیں انسٹاگرام پر یوٹیوبر شاہ وہر جعفری نے فالو ضرور کر رکھا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.