اگر آپ کے پاس بھی 25 ہزار روپے کا پرائز بانڈ ہے تو ایک بار یہ خبر لازمی پڑھ لیں

image

وہ افراد جن کے گھروں میں 25 ہزار روپے کے پرائز بانڈ رکھیں ہیں، ان حضرات کے لیے وزارت خزانہ نے ایک اہم ترین فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 25 ہزار کے نئے پرائز بانڈز کی فروخت پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس مالیت کے بانڈز کو ڈیفنس سیونگ یا اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس میں تبدیل کروایا جاسکتا ہے۔ بانڈز پر پابندی کا اطلاق 31 مئی 2021 سے ہوگا، یعنی اس تاریخ کے بعد سے 25000 کا پرائز بانڈ ناقابل استعمال ہوگا۔

وہ افراد جن کے پاس یہ پرائز بانڈ موجود ہیں وہ نیشنل بینک، اسٹیٹ بینک سمیت پانچ بینکوں کی 16 برانچوں سے بانڈز کو تبدیل کروا سکتے ہیں،۔

بانڈ کیش کروانے والا ہر فرد خود اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں رقم منتقل کروا سکے گا۔

تاہم انعامی رقم کے لئے پرائز بانڈ شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ اسٹیٹ بینک میں جمع کروانا ہوگا۔

انعامی رقم میں پہلے دو انعام 3،3 کروڑ روپےکے رکھےگئے ہیں، دوسرے نمبر پر ایک کروڑ کے پانچ انعام ہیں، جبکہ تیسرے نمبر پر تین لاکھ کے 700 انعامات ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.