دنیا میں ہر رنگ و نسل کے انسان پائے جاتے ہیں۔ ہم روزانہ ہی سینکڑوں ہزاروں لوگوں کو دیکھتے ہیں مگر اپنی جانب وہی لوگ توجہ کھینچتے ہیں جو مختلف یا یوں کہہ لیں کہ عجیب الخلقت دکھائی دیتے ہیں۔
آج ہم 5 ایسے لوگوں کے بارے میں جانیں گے جو عام نظر آنے والے انسانوں سے کافی مختلف دکھائی دیتے ہیں۔
1- سینگوں والی دادی
ملئے چین سے تعلق رکھنے والی سینگوں والی بوڑھی خاتون سے جو یقینا آپ کی توجہ کا مرکز بنیں گی۔ غیر ملکی ویب سائٹ “didyouknowblog.com” کے مطابق تصویر میں نظر آنے والی اس معمر چینی خاتون کا آخری عمر میں پیشانی پر بائیں طرف ایک سینگ نکل آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون سینگ نکلوانے کے حق میں نہیں تھیں، اس لیے کہ اُسے مذکورہ سینگ کی وجہ سے نہ صرف ملک گیر بلکہ عالمی شہرت بھی حاصل تھی۔ مذکورہ خاتون اب زندہ نہیں ہیں اور ان کا نام زنگ رویفنگ “Zhang Ruifang” تھا۔
2- نتاشا ڈیم کینا ( ایکس رے گرل)
روس کی رہائشی لڑکی نتاشا ڈیم کینا کے اندر موجود سپر نیچرل طاقت موجود ہیں جو درحقیقت انسانی جسم میں چھپے ہوئے تمام اعضا کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتی ہے۔ صاف اور آسان لفظوں میں کہا جائے تو یہ لڑکی اپنی آنکھوں سے انسانی جسم کے آر پار دیکھ سکتی ہے۔ اس حوالے سے جب تحقیق کی گئی ڈاکٹرز اور ماہرین واقعی حیران رہ گئے کہ نتاشا نے ان مریضوں کے اعضا کے بارے میں 70 فیصد تک درست معلومات فراہم کیں۔
3- گیری ٹرنر
گیری ٹرنر نامی ایک ایسا شخص بھی موجود ہے جس کی جلد جتنی زیادہ کھچ جائے لیکن اسے درد بالکل نہیں ہوتا۔ جلد اتنی زیادہ کھچ جانے کے باعث انہوں نے اپنا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کروا لیا ہے۔
4- آدھے سر والا دنیا کا واحد انسان
کارلوس روڈری کویس دنیا کا واحد آدھے سر والا انسان ہے۔ تصویر میں دکھائی دینے والی یہ تصویر بظاہر نقلی لگتی ہے لیکن درحقیقت یہ آدھے سر والا عجیب و غریب شخص نہ صرف سچ مچ اسی دنیا کا رہنے والا ہے بلکہ ایک مجرم بھی ہے۔ 25 سالہ کارلوس روڈری کویس نامی یہ شخص امریکی شہری ہے۔ جس نے نشے میں دھت ہوکر ڈرائیونگ کے دوران گاڑی ایک درخت میں دے ماری جس کے نتیجے میں اس کی کھوپڑی بڑے ہی عجیب و غریب انداز میں پچک گئی۔ خوفناک حادثے میں زندہ بچ جانے والے اس شخص کی زندگی اب مجرمانہ سرگرمیوں میں ہی گزرتی ہے۔
5- یو زہین ہون
چین سے تعلق رکھنے والا شخص یو زہین ہون کا شمار بھی دنیا کے سب سے عجیب الخلقت افراد میں ہوتا ہے۔ اس شخص کے پورے جسم پر اتنی زیادہ تعداد میں بال موجود ہیں کہ وہ بالکل ایک چمپینزی کی مانند نظر آتا ہے۔