ٹماٹروں والی چائے! جانیں 4 ایسی عجیب و غریب چائے کے بارے میں جو آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گی

image

سر بھاری ہو رہا ہو، یا نزلہ کھانسی ہو، تھکن ہو یا ہو کسی قسم کا ذہنی تناؤ! پاکستانیوں کے پاس ان سب مسائل کا صرف ایک ہی حل ہے جو کہ ہے گرما گرم چائے۔ چائے وہ واحد مشروب ہے جو پاکستان کی نصف آبادی سے زیادہ کو پسند ہے۔

اور پھر اب تو چائے کی مختلف اقسام بھی متعارف کروائی جا چکی ہیں۔ جن میں مٹکا چائے سرِفہرست ہے۔

آج ہماری ویب آپ کے لیے دنیا بھر سے 4 ایسی عجیب و غریب چائے لائی ہے جس کے بارے میں نا کبھی آپ نے پہلے سنا ہو گا اور نا ہی دیکھا ہو گا۔

مکھن والی چائے

چھوٹے ملائی مار کر 2 کپ چائے لانا! پٹھان کے ہوٹلوں پر اکثر و بیشتر ہی آپ نے یہ آواز سنی ہو گی اور ملائی والی چائے کافی مشہور بھی ہے لیکن کیا آپ نے کبھی مکھن والی چائے سنی ہے؟ جی ہاں! بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرا میں ایک چائے کا اسٹال ہے جہاں مکھن والی چائے بنائی جاتی ہے۔ ویڈیو دیکھیں۔

ببل چائے

یہ چائے 1980s میں تائیوان میں ایجاد ہوئی تھی جو چائے کم اور ملک شیک زیادہ لگتا ہے۔ اس کو بنانے کے لیے دودھ، پھل اور chewy Tapioca balls کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ چائے عجیب و غریب ہوتی ہے لیکن لوگ اسے پسند بھی کرتے ہیں۔

ٹماٹر اور پودینے کی چائے

یہ چائے ایسی لگتی ہے جیسا کہ چائے کے کپ میں سوپ پیا جا رہا ہو۔ اس میں زیادہ تر ذائقہ ٹماٹر کا آ رہا ہوتا ہے۔ بہت سے لوگ اس چائے کے بارے میں سن کر کافی حیران ہوئے ہوں گے لیکن یہ واقعی لوگ پیتے ہیں۔

چاکلیٹ چائے

چاکلیٹ سے بنی چائے تو پاکستان میں بھی پائی جاتی ہے۔ کچھ لوگوں کو یہ چائے قطعی پسند نہیں جبکہ کچھ لوگ اسے کافی شوق سے پینا پسند کرتے ہیں۔

٭ آپ کو ان میں سے کون سی چائے پسند آئی؟ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کرنا نا بھولیے گا۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.