نور مقدم قتل کیس: سپریم کورٹ میں ریویو سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی

image

سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی دائر نظرثانی درخواست پر سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔ عدالت نے فریقین کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر مکمل تیاری کے ساتھ دلائل پیش کیے جائیں۔

جمعرات کو سماعت کے دوران جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ وہ اس کیس پر ایک اضافی نوٹ تحریر کریں گے جبکہ سپریم کورٹ کے رولز میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کو بھی دیکھا جائے گا۔ عدالت نے ظاہر جعفر کے وکیل خواجہ حارث کو کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر نئے قواعد کے مطابق دلائل دیں۔

وکلاء کی مصروفیات اور فریقین کی تیاری کے باعث عدالت نے کارروائی ملتوی کر دی اگلی پیشی پر جامع دلائل سننے کے بعد ہی فیصلہ سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ 20 جولائی 2021 کو اسلام آباد کے علاقے ایف-7 میں نور مقدم کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنائی جسے اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا۔

قانونی ماہرین کے مطابق اس ریویو درخواست پر ہونے والی کارروائی کیس کے مستقبل پر براہِ راست اثر ڈال سکتی ہے اور یہ طے کرے گی کہ ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھی جائے گی یا کسی ترمیم کے ساتھ تبدیل ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US