واٹس ایپ کا نیا اعلان۔۔۔ کیا واقعی صارفین اب 15 مئی کے بعد میسجز نہیں بھیج سکیں گے؟

image

واٹس ایپ صارفین کو ایک اور دھچکا، 15 مئی کے بعد میسجز کا تبادلہ نہیں کر سکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سوشل میڈیا کمپنی واٹس ایپ نے اپنے تبدیلیوں کے اعلان پر قائم رہتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی صارف ہماری شرائط نہیں مانے گا، اکتیس مئی کے بعد ان کے میسجز کو آگے بھیجنے سے روک دیا جائے گا۔

واٹس ایپ نے قوانین اور پالیسیوں عمل درآمد کیلئے صارفین کو 15 مئی تک کی مہلت دیدی ہے۔

واٹس ایپ حکام نے واضح کیا ہے کہ نئے وضح کردہ قوانین ہی لاگو ہونگے، تاہم اگر صارفین نے اس عرصہ کے دوران اسے تسلیم کرنے سے انکار کیا تو وہ کمپنی کی سہولیات سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

یاد رہےکہ واٹس ایپ کی جانب سے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا گیا تھا کہ تمام صارفین کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، جس پر دنیا بھر کے صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا تھا جبکہ لوگوں نے واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر ٹیلی گرام اور سنگل کو ترجیح دینا شروع کر دی تھی۔

بعد ازاں واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو تسلی دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وہ نئی شرائط اور قواعد وضوابط لاگو کرنے سے پہلے تمام شکایات کا بغور جائزہ لیں گے۔

تاہم اب واٹس ایپ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ اپنی پالیسی کو تبدیل نہیں کرے گا، تاہم صارفین کے پاس رواں سال 15 مئی 2021 تک کی مہلت ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.