یہ کون سا انوکھا کمرہ ہے جہاں تھوڑ پھوڑ کرکے غصہ نکالنے کے پیسے لگتے ہیں؟

image

غصے میں کسی چیز یا شخص پر غصہ نکالنا فطری عمل ہے، کیونکہ اس وقت ہمیں سمجھ نہیں آرہا ہوتا کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔

ایسے میں اگر آپ کو کہا جائے کہ آپ چند پیسوں کے ایوسط جو توڑنا چاہیں توڑ سکتے ہیں تو کون منع کرے گا؟

اب اسی غصے اور دباؤ کی کیفیت کو اپنے اندر سے باہر نکالنے کے لیے برازیل میں 'ریج روم' قائم کیا گیا ہے جہاں کوئی بھی شخص اپنا غصہ نکال سکتا ہے۔

اس 'ریج روم' میں آنے والے شخص کو ایک بڑی ہتھوڑی دی جاتی ہے اور یہاں پرانے ٹیلی ویژن، کمپیوٹر، پرنٹر، دیگر مشینری اور شیشے کی چیزیں موجود ہوتی ہیں جن کو یہاں غصہ نکالنے کے لئے آنا والا شخص ہتھوڑی سگ توڑ کر اپنا غصہ کم کر سکتا ہے۔

42 سالہ برازیلین شہری نے ایک ماہ قبل اس کاروبار کا آغاز کیا اور ان کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کے دوران ان کے پاس اچھے خاصے کسٹمرز آنا شروع ہو گئے۔

اگر آپ شدید غصے اور دباؤ میں اور ریج روم میں جا کر اپنا غصہ اتارنا چاہتے ہیں تو یہاں جانے کے لیے آپ کو 4.64 ڈالرز کی رقم ادا کرنی ہو گی۔

اس ریج روم جانے سے پہلے صارف کو حفاظتی لباس، سوٹ اور ہیلمٹ دیے جاتے ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی چوٹ نہ لگے جبکہ صارفین دیوار پر اپنے مسائل بھی لکھ سکتے ہیں۔

ریج روم میں آنے والے صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اپنا غصہ لوگوں اور اپنے ہی گھر کی قیمتی چیزوں پر نہیں نکال سکتے تو اس ریج روم سے انہیں بہت سہولت ملی ہے اور یہ اسٹریس ریلیف ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.