شہری کو چور نے کیسے لوٹا؟ انوکھی واردات نے سب کو چکرا دیا

image

پہلے جیب سے پستول چُرائی پھر جیب کھالی کروائی، انوکھی واردات کر کے ڈکیت فرار۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں ڈکیتی کی انوکھی واردات پیش آئی ہے جہاں چور نے پہلے ہوشیاری سے خریدار شہری کی جیب سے پستول چرائی اور پھر اسے اس کی ہی پستول دکھا کر لوٹ کر فرار ہو گیا۔

یہ واردات امریکی ریاست میشیگن کے شہر ڈیٹروائٹ میں پیش آئی جہاں دو ملزمان گیس اسٹیشن کی ایک دکان میں گھسے ایک نے کیشئر سے بات کرنے والے شہری کی جیب سے ہوشیاری سے پستول چرائی اور اُس شہری پر پستول تان لی جس کے باعث متاثرہ شخص اپنے پیسے اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق شاپ میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم اس سے قبل 27 جنوری کو بھی ایک گیس اسٹیشن پر شہری کو گولی مار کر فرار ہوا تھا۔

متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ جائے وقوع پر 3 ملزمان آئے تھے جن میں مرکزی ملزم مارکوس بھی شامل تھا، متعلقہ ادارے نے ملزم کے خلاف ڈکیتی اور م قتل کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.