جوبزدل ہے وہ ہٹ جائے ،جو شیر ہے وہ ڈٹ جائے۔۔۔ مریم نواز کہاں جارہی ہیں ،ن لیگیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حمزہ شہباز کے روبکار آج جاری کيے جائيں گے۔ رہائی کے بعد استقبال کيلئے مريم نواز سميت کارکنوں کی بڑی تعداد ميں آمد متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے حمزہ شہباز کی جیل سے رہائی کے موقع پر خود جانے کا فیصلہ کر لیا ہےذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز براستہ کچا جیل روڈ ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ جائیں گے،ان کا مختلف استقبالی کیمپس کے ذریعے بھرپور استقبال کیا جائے گا، اور وہ ایک ریلی کی صورت میں جیل سے رہائش گاہ جائیں گےگزشتہ روز احتساب عدالت نے ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی رہائی کے روبکار جاری کر دیے تھے۔ احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کا ایک کروڑ روپے کا ضمانتی مچلکہ جمع کروایا گیا تھا، جس کے لیے ولید احمد اور مسعود اختر خان نے گواہی دی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

130