پی ایس ایل 6: کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی: پاکستان سپر لیگ  (پی ایس ایل) سیزن 6 کے آج پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل سیزن 6 کا نواں میچ آج ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان سلطان کے اوپنر محمد رضوان اور کرس لین بیٹنگ کر رہے ہیں جنہوں نے 4 اوور کی شراکت میں 53 رنز بنا لیے تھے جبکہ کراچی کنگز کے محمد عامر اور وقاص مقصود باؤلنگ کرا رہے ہیں۔

ٹاس کے بعد کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ وکٹ باؤلنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے اسی لیے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

فائنل الیون میں تبدیلی سے متعلق عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، گذشتہ میچ کھیلنے والے اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔

پی ایس ایل کا آج دوسرا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

46