کیا بم میں سے بھی پھول اُگائے جا سکتے ہیں؟ دیکھیں حیران کر دینے والی تصاویر

image

بم سے دھماکے نہیں اب پھول کھلیں گے، فلسطینی خاتون نے حیرت انگیز کام کر کے دنیا کو امن کا پیغام دے دیا۔

سالوں سے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، چاہے کیمیکل ہوں یا گیس بم فلسطین کی زمین پر ان سب کے ہی خول پڑے دِکھائی دیتے ہیں۔

فلسطین کی ایک خاتون نے ان ہی بموں کو ایک الگ ہی کام میں لے کر سب کو حیران کر دیا ہے، جی ہاں اسرائیل کی طرف سے پھینکے گئے گیس بموں کا فلسطینی خاتون نے نیا استعمال شروع کر دیا، اس خاتون نے قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے پھینکے گئے بموں کے خول اکٹھے کیے اور ان کے اندر مٹی بھر کر مختلف پھول اُگا لیے۔

فلسطینی خاتون نے ان بموں کے خول میں اس قدر مختلف پھول اگائے ہیں کہ ان بموں سے انہوں نے اپنے تباہ حال صحن کو گلشن بنا لیا ہے۔

اب ان کے گھر کا صحن جنگ بندی کے باعث تباہ حال نہیں بلکہ رنگ برنگے پھولوں سے سجے گلستان کی مانند دِکھائی دیتا ہے اس خاتون نے ان بموں میں پھول اُگا کر جنگ کے بدلے امن کا پیغام دیا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.