کشمیر کے زلزلے میں تباہ اسکول کا 15سال بعد افتتاح

فوٹو: امیرالدین مغل

وادی نیلم کے گیٹ وے اور لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقے پنجکوٹ میں 2005 زلزلے میں تباہ ہونے والے اسکول کی عمارت کو 15 برس بعد 28 برس کی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون نے ذاتی پیسوں سے تعمیر کروا کر افتتاح کر دیا۔

گزشتہ روز مظفرآباد کے دور افتادہ گاؤں چیربن پنجکوٹ میں شیریں خان نے پرائمری اسکول کی اس عمارت کا افتتاح کیا جس کی مکمل تعمیر میں انہوں نے خطیر رقم کی معاونت کی تھی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیریں خان کا کہنا تھا کہ انکے والدین نے انکو بتایا تھا کہ جب آپ کمانے کے قابل ہو جاو تو پھر آپ کو لوگوں کی مدد کرنی ہوگی۔ کہ اس کے والد نے اس کو نصیحت کی تھی کہ وہ اپنے ملک میں لوگوں کی مدد کرے گی اس لیے اس نے اپنے لوگوں کی مدد کے لیے کام شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ میں اپنے ملک میں تعلیم اور صحت کے میدان میں کچھ کروں تو اسی جذبے کے تحت مجھے مقامی نوجوانوں نے زلزلے سے متاثرہ اس اسکول کے بچوں کی تصاویر بھیجیں جس میں وہ کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کر رہے ہیں تو میں نے فیصلہ کیا کہ اپنی ذاتی جمع شدہ رقم اس اسکول کی تعمیر پر خرچ کرو‍ں گی۔

شیریں خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آزاد کشمیر میں مزید اسکول بھی تعمیر کریں گی اور صحت کے شعبہ میں بھی مالی تعاون کریں گی۔

افتتاحی تقریب کے بعد شرین خان نے کلاسوں کا معائنہ کیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔

واضح رہے کہ اس دور افتادہ گاؤں چیربن پنجکوٹ میں تعمیر ہونے والا یہ پرائمری اسکول اس علاقے کے بچوں کے لیے واحد اسکول ہے جہاں انکو بنیادی تعلیم دی جاتی ہے۔ اسکول کے بچے 2005 کے بعد اب تک موسم کی سختیوں کے باوجود تعلیم حاصل تو کر رہے تھے مگر عمارت نہ ہونے کے باعث انکی تعلیم کا حرج ہو رہا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

53