کیا آپ بھی نئی گاڑی خریدنے جا رہے ہیں تو ان 6 باتوں پر عمل کریں جو آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی

image

کیا آپ بھی نئی گاڑی خریدنے جا رہے ہیں تو ان 6 ٹپس پر عمل کریں جو آپ کو کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

گاڑی خریدنے کا شوق کس کو نہیں ہوتا، بلاشُبہ ہر شخص کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ نئی گاڑی کا مالک بنے۔ مارکیٹ میں نئی چمچماتی گاڑیوں کی بھرمار ہے اور صارفین کی بڑی تعداد آٹوز شو روم کا رخ کر رہی ہے۔ لیکن کیا نئی گاڑی خریدتے وقت آپ ان باتوں کا خیال رکھتے ہیں؟

اکثر صارف جب نئی گاڑی خریدنے جاتے ہیں تو اس دوران وہ معمولی غلطیاں کر بیٹھتے ہیں جس کا اندازہ انہیں کار خریدنے کے بعد ہوتا ہے۔

ہم آج آپ کو چند اہم ٹپس بتانے جارہے ہیں جنہیں جان کر آپ کو فائدہ حاصل ہوگا۔

1- تازہ ترین کار ماڈلز مت خریدیں

مارکیٹ میں آنے والے نئے ماڈلز کبھی نہ خریدیں، کہ جو چند دن یا کچھ ہفتے پہلے ہی لانچ کی گئی ہوں، کیونکہ بیشتر کمپنیاں اس ٹائم پیریڈ کے دوران نئی گاڑیوں کو ٹیسٹ کرتی ہیں۔ کمپنیز ان گاڑیوں کارویہ دیکھتی ہیں، وہ مقامی ماحول میں کس طرح ایڈجسٹ ہو رہی ہیں اور انہیں کن مسائل کا سامنا ہے۔ پھر اگلے بیچ میں مینوفیکچرر ان مسائل کو حل کرتا ہے۔

2- سائز کو ذہن میں رکھیں

ہمیشہ گاڑی خریدتے وقت اس کے سائز کا جائزہ لیں اور ذہن میں رکھیں، اس کا مطلب ہے کہ اپنی ضرورت سے بہت چھوٹی یا بہت بڑی گاڑی نہ لیں۔ چیک کریں کہ اس میں آرام سے کتنے لوگ سفر کر سکتے ہیں اور اگر گنجائش آپ کی ضرورت کو پورا کررہی ہو تو ہی گاڑی خریدیں۔

3- کسی کار کے ماہر سے رجوع کریں

نئی کار خریدنے جانے سے قبل اپنے اس دوست یا رشتہ دار سے رجوع کریں جس کو گاڑیوں کی مارکیٹ اور اسی سے منسلک دیگر چیزوں کا تجربہ ہو۔ یا اگر ممکن ہو تو انہیں اپنے ساتھ لے جائیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

4- ڈسکاؤنٹ آفرز پر غور کریں

ہر سال نومبر اور دسمبر میں گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوتی ہیں یہ بات سب ہی جانتے ہیں۔ کمپنیاں مختلف آفرز اور ڈیلز پیش کرتی ہیں۔ اس لیے ان آفرز سے متعلق اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور ان کا فائدہ اٹھائیں کیونکہ اس وقت آپ کار ڈیلرز کے ساتھ باآسانی بھاؤ تاؤ کر سکتے ہیں۔

5-مینٹی نینس

آپ کو گاڑی کی مینٹی نینس اور وقتاً فوقتاً مینٹی نینس کے حصوں کی لاگت کے بارے میں مناسب معلوم معلومات رکھنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ ہمیشہ مختلف گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کی قیمتوں کا تقابل کریں کیونکہ آپ کو مینٹی نینس کے لیے ہر ماہ کچھ رقم خرچ کرنا پڑے گی۔ پھر کبھی کبھار گاڑی کی آفٹر سیلز اچھی نہیں ہوتی، جس سے اس کی مینٹی نینس کی لاگت بڑھ جاتی ہے۔

6- خریداری کے دوران کسی بھی جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں

جلد بازی میں اکثر کام الٹ پھلٹ ہوجاتے ہیں جس کا خمیازہ صارف کو بعد میں بھگتنا پڑتا ہے۔ جلد بازی میں کبھی فیصلہ نہ کریں کیونکہ اس سے آپ کو مستقبل میں بہت نقصان ہو سکتا ہے۔ اگر ڈیلر کہتا ہے کہ یہ آخری یونٹ ہے اور یہ فروخت ہو جائے گا، تب بھی آفر جانے دیں کیونکہ یہ دنیا میں موجود آخری کار نہیں ہے۔ خریدادری کے دوران تمام گاڑیوں کا اچھی طرح معائنہ کریں اور ہوشیاری اور کھلے ذہن سے بھاؤ تاؤ کریں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.