یہ رکشہ چلانا بھی جانتے ہیں۔۔۔ 5 شوبز اداکار جنہیں آٹو رکشے کی سواری کرنا بہت پسند ہے

image

موٹر بائیک اور گاڑی کی سواری تو ہر کوئی کرتا ہے لیکن آٹو رکشہ کی سواری کی اپنی ہی ایک خاص بات ہوتی ہے۔ تین پہیوں والی یہ روایتی سواری میں جب کوئی سوار ہوتاہے تو اس کا واپس اترنے کو دل ہی نہیں کرتا۔

عام لوگوں کی طرح شوبز سے تعلق رکھنے والے مقبول ستارے بھی رکشہ اور چنگچی کی سواری کا لطف لیتے ہیں۔ اور ہم سوچتے ہیں کہ شوبز اسٹارز صرف گاڑی میں بیٹھنے کے عادی اور شوقین ہوتے ہیں لیکن ایسا بالکل نہیں۔

آج ہم ان سیلیبریٹیز کی بات کریں گے جنہیں آٹو رکشہ اور چنگچی کی سواری کرنا بے حد پسند ہے۔

1- اقراء عزیز اور یاسر حسین

شوبز کی چلبلی اداکارہ اقراء عزیز اور ان کے شوہر یاسر حسین رکشہ کی سواری کے مزے لوٹ چکے ہیں۔اپنی شادی سے قبل سال 2019 میں دونوں فنکار کی آٹو رکشہ کی سواری کی تصاویر اداکار یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی تھیں۔

2- نادیہ خان

پاکستان کی مقبول مارننگ شو میزبان اور اداکارہ نادیہ خان کی شوہر کے ہمراہ چنگچی رکشہ میں سوار ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں صارفین بہت پسند کر رہے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی۔

مذکورہ تصویر میں نادیہ خان اور اُن کے شوہر چنگچی میں بیٹھے ہیں اور یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اداکارہ کے شوہر رکشہ چلا رہے ہیں۔

3- رابی پیرزادہ

رواں سال سابق پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے آٹو رکشہ چلاکر مداحوں کو دنگ کر دیا تھا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر رابی پیر زادہ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ فاؤنڈیشن کے لیے خریدے گئے رکشے کو چلارہی ہیں۔

4-ورون دھون

بالی ووڈ کے معرودف اداکارہ ورون دھون اپنی زندگی کو بھرپور انجوائے کرتے ہیں۔ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار ورون دھون بھی ان سیلیبریٹیز میں شامل ہوتے ہیں جو رکشہ کی سواری کرنا بہت پسند کرتے ہیں۔ نیچے دی گئی تصویر دیکھ کر آپ اندازہ لگا سکتے ہیں۔

5- ویوک اوبے روئے

مقبول بھارتی اداکار ویوک اوبے روئے بھی آٹو رکشہ کی سواری کے دلدارہ نکلے۔ مذکورہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ رکشے میں سوار ہو کر پوز دے رہے ہیں جس سے واضح ہو رہا ہے کہ وہ رکشہ رائڈنگ کے شوقین ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.