چڑیوں کے غول نے پرندے کی شکل بنا دی

کیمرے کی آنکھ نے اس حیرت انگیز لمحے کو محفوظ کر لیا جب آئرلینڈ کی ایک جھیل کے اوپر چڑیوں کے غول نے ایک بڑے پرندے کی شکل اختیار کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

فوٹوگرافر جیمز کروبی نے منگل کی شام لو انیل کمپنی ویسٹ میٹھ پہ بننے والا یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

ان خوبصورت تصاویر میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ چڑیوں کے اس غول نے کس قدر خوبصورتی سے پانی کے اوپر یہ حسین منظر بنایا۔

مسٹر کرومبی نے اس امید پر جھیل لوف اینیل کے 50 چکر لگائے کہ شاید وہ اس خوبصورت منظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کر سکیں۔

انہوں نے اور ان کے دوست کالن ہوگگ نے پرندوں کے اس جھرمٹ کی آئیڈیل لوکیشن سے تصویر کھینچنے کے لیے کئی ہفتے صرف کیے۔

یہ بھی پڑھیں: 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کومبی کا کہنا تھا کہ میں اپنے ذہن میں ایک خاکہ تخلیق کر چکا تھا کیونکہ میں پرندوں کو مختلف شکلوں کے جھرمٹ بناتے دیکھتا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

94