کترینہ کیف ’ٹائیگر3‘ کیلئے کس سے ٹریننگ لے رہی ہیں؟مداحوں کیلئے شاندار خبرآگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اداکارہ کترینہ کیف نئی آنے والی فلم’ ٹائیگر3‘ کے لئے بہت پرجوش نظر آرہی ہیں۔ ایکشن سے بھرپور فلم کے لئے اداکارہ جنوبی کوریا کے اسٹنٹ آرٹسٹ سے ٹریننگ لے رہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی باقاعدہ شوٹنگ کا آغاز8 مار چ سے ہوگا۔جس کے لئے سلمان خان اور کترینہ کیف بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کی ٹریننگ کے لئے جنوبی کوریا سے ماہر اسٹنٹ آرٹسٹ ممبئی پہنچ گیا ہے۔ جبکہ سلمان خان کے ساتھ جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی اسٹنٹ ٹیم کام کرے گی۔واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف اس سے قبل2012 اور 2017 میں ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم’ایک تھا ٹائیگر‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں کام کرچکے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

46