عمران خان صاحب! تبدیلی کیلئے آگے بڑھیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، خالد مقبول

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صاحب تبدیلی کے لیے آگے بڑھیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، ہم صرف لینے والی سائیڈ پر نہیں اتحادی حکومت کو دینے کی پوزیشن میں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایوان نے آپ کو وقت پر اعتماد دیا، اب آپ وقت پر ایوان کو اعتماد دیں، اب یہ اعتماد قوم کو لوٹائیں۔

 خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارا آپ سے نقد وعدہ ہے ادھار نہیں، اتحادی اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ کھڑے نظر آئے، اب آپ کے فیصلوں میں اتحادیوں کی رائے بھی نظر آنی چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم صرف لینے والا ہاتھ نہیں دینے والا ہاتھ بھی ہیں، تبدیلی آپ کا صرف نعرہ نہیں بلکہ ارادہ بھی ہونا چاہیے۔رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے یہ بھی کہا کہ مارچ خواب دیکھنے کا مہینہ ہے، آئیے مل کر خواب دیکھیں، آئیے تبدیلی کی طرف بڑھیں، جاگیردارانہ جمہوریت سے حقیقی جمہوریت کی طرف، سیکیورٹی اسٹیٹ سے فلاحی ریاست کی طرف قدم بڑھائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اب ایوان کو بتائیں کہ تبدیلی نعرہ نہیں وعدہ ہے، آئیں قوم کو بتائیں تبدیلی پورے ایوان کا وعدہ ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے 100 کارکنان لاپتہ ہیں تو وزیر اعظم سے نہ پوچھوں؟ کسی اسلامی، جمہوری یا مہذب معاشرے میں لاپتہ کرنے والے نہیں ہوتے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی 70 فیصد ریونیو دینے والا شہر رہنے کے قابل نہیں، سندھ کا دوسرا بڑا شہر یونیورسٹی کے لیے ترس رہا ہے.اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم آپ کے ذریعے جمہوری پاکستان چاہتے ہیں، ہمارا کوئی وعدہ پائپ لائن میں نہیں، امید ہے آپ بھی ایسا ہی کریں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

25