ملک میں سونے کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، بدھ کو ایک تولہ سونے کی قیمت 800 روپے بڑھ گئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 3 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
تاہم 100 گرام سونےکی قیمت 687 روپے اضافے سے 88 ہزار 992 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قدر 9 ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 712 ڈالر ہوگئی ہے۔