ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے تاہم آج 27 مارچ کو سونے کی قیمت میں ذرا سی تبدیلی آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 107200 روپے ہے۔
گرام کے حوالے سے بات کی جائے تو پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 91910 روپے ہو چکی ہے۔
یاد رہے گذشتہ روز کے حساب سے ایک تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت پر کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ کچھ ہفتوں سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے۔