اداکارہ اور ہوسٹ صنم جنگ آج کل سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کے ساتھ تصاویر پوسٹ کرتی نظر آتی ہیں۔ کچھ روز قبل اداکارہ صنم جنگ اور فیصل قریشی ایک نجی ٹی وی پروگرام میں مہمان بن کر آئے جہاں ان کے درمیان رشتہ داری سے متعلق ایک اہم بات سامنے آئی۔
اداکار فیصل قریشی نے بتایا کہ:
''
صنم میری دور کی رشتہ دار ہیں، میری پھوپھو کی بیٹی صنم کی کزن ہے۔، صنم نے کہا کہ فیصل کی پھوپھو کی بیٹی (کزن) 'پریسا' میری امی کے کزن کی بیٹی ہے یوں وہ صنم کی بھی کزن ہوئی۔''
''
ان دونوں کے آپس کے تعلق کے بارے میں پہلی مرتبہ کسی میڈیا شو پر بتایا گیا ہے اس سے پہلے یہ بات کوئی نہیں جانتا تھا۔