واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی قبول نہ کرنیوالوں کیلئے اب کیا نیا کرنے جا رہا ہے؟ نیا پیغام جاری

image

دنیا بھر میں مقبول پیغام رسائی اور ویڈیو کالنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے نئی پالیسی کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا ہے۔

حال ہی میں واٹس ایپ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے کہ جس میں تصدیق کی گئی ہے کہ واٹس ایپ صارفین کے ذاتی پیغامات نہیں دیکھ سکتا اور نہ ہی کمپنی نئی پالیسی قبول نہ کرنے پر صارف کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرے گی کیوں کہ صارف جب چاہے نئی پالیسی قبول کرسکتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کلینڈر چیک کریں، کافی ڈالیے، آئیے یہ کرتے ہیں۔

پیغام میں مزید یہ کہا گیا ہے کہ ہم آپ کی نجی چیٹ نہیں دیکھ سکتے، اور نہ ہی ہم آپ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کریں گے، جی ہاں آپ جب چاہیں ہماری پالیسی قبول کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے اپنے ایک بیان میں وضاحت دیتے ہوئے بتایا تھا کہ پرائیویسی پالیسی نہ ماننے والے صارفین کا اکاؤنٹ فوری طور پر ختم نہیں کیا جائے گا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.