فرانسیسی صدر کو زور دار تھپڑ پڑنے کی ویڈیو واٸرل

image

ویسے تو فرانسیسی صدر اسلام کے خلاف کئی بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہے ہیں لیکن اس بار فرانسیسی صدر ایک ویڈیو اس وقت دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئی جب انہیں ایک ٹرپ کے دوران مشکل کا سامنا پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر ساؤتھ ایسٹ فرانس کے دورے پر تھے کہ اسی دوران ایک شہری نے صدر میکرون کو تھپڑ رسید کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرانسیسی صدر عوام سے مصافحہ کرنے کے لیے جیسے ہی آگے بڑھے تو عوام میں موجود ایک شہری نے صدر کے منہ پر تھپڑ رسید کردیا۔

تھپڑ اس قدر زور کا تھا کہ صدر میکرون ایک قدم پیچھے کو گر گئے.

بعد ازاں سیکیورٹی اہلکاروں نے شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔

صدر میکرون کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.