جنگل کا خطرناک جانور ڈر کے مارے درخت پر چڑھ گیا، تصاویر دیکھیں

image

شیر کو یوں تو جنگل کا بادشاہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور جنگل میں دیگر جانوروں پر شیر کی دھاک بھی ہوتی ہے اور ہمیشہ ہی یہ دیکھا گیا ہے کہ شیر دوسرے جانوروں کا آرام سے شکار کر لیتا ہے لیکن کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ جنگل کے بادشاہ کو منہ کی بھی کھانی پڑتی ہے، اسی قسم کا ایک واقعہ افریقی ملک کینیا کے جنگل میں بھی پیش آیا جہاں 4 شیر بھینسوں کے جھنڈ کا شکار کر رہے تھے لیکن ان چاروں شیروں کا منوہبہ کچھ ہی دیر میں ناکام ہو گیا کیونکہ بھینسوں کے جھنڈ نے یہ بھانپ لیا تھا کہ شیر انکو اپنا شکار بنانے والے ہیں۔

جنگل کے دلچسپ واقعے کی یہ تصاویر ناروے سے تعلق رکھنے والے اولو نامی فوٹو گرافر نے اپنے کیمرے میں قید کی اس سارے واقعے کے بارے میں فوٹوگرافر اولو کا کہنا ہے کہ بھینسوں نے جیسے ہی محسوس کیا کہ ان پر حملہ ہونے والا ہے تو بھینسوں کے جھنڈ نے شیروں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 3 شیر بھاگ گئے اور 1 شیر اکیلا رہ گیا۔

اکیلے رہنے والے شیر کو اپنی جان بچانے کیلئے درخت پر چڑھنا پڑا اور یہ شیر تقریباََ ایک گھنٹہ درخت پر ہی بیٹھا اپنی بے بسی دیکھتا رہا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.