باپ بیٹے ایک دوسرے سے اتنا ملتے ہیں ۔۔ 5 شوبز ستاروں کے بیٹے جو بالکل اپنے باپ کی کاپی ہیں، دیکھیں حیران کن تصاویر

image

عام طور پر اپنے ہی خاندان میں بہت سے لوگوں سے سنا جاتا ہے کہ ماں کی جھلک بیٹوں میں دکھائی دیتی ہے اور باپ کی بیٹیوں میں لیکن ایسا نہیں۔ کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ بیٹا باپ جبکہ بیٹی ماں کی کاپی لگتی ہے۔ تاہم شوبز ستاروں کے بچوں کی تصاویر اکثر ہی سوشل میڈیا پر وائرل نظر آتی ہیں جس میں ان کے بچے اپنے والد کی ہی کاپی دکھائی دے رہے ہوتے ہیں۔

آج ہم آپ کو کچھ اداکاروں کے بچوں کی تصویریں دکھائیں گے، جو کہ بالکل ویسے نظر آتے ہیں جیسے بچپن میں ان کے والد دکھائی دیتے تھے۔

1- دانش تیمور

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار دانش تیمور اپنی جاندار اداکاری سے دیکھنے والوں کے دل جیت لیتے ہیں۔ آج کل ان کا نیا لوک لوگوں کو بہت پسند آرہا ہے جس میں ان کے بال لمبے اور گھنگریالے دکھائی دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی ان کے بیٹے ریان تیمور کے بال اور شکل اپنے والد کی طرح دکھائی دے رہے ہیں۔ تصویر ملاحظہ کیجیئے۔

2- حمزہ علی عباسی

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے بیٹے کا نام محمد مصطفیٰ عباسی ہے۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حمزہ کا بیٹا بالکل ان ہی کا بچپنا دکھائی دے رہا ہے۔

3- جنید خان اور ان کا بیٹا نائل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار جنید خان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام نائل خان ہے۔ ان کا بیٹا ہو بہو ان کے بچپن جیسا دکھائی دیتا ہے۔

4-یاسر نواز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ڈائریکٹر یاسر نواز کا چھوٹا بیٹا بالاج بھی بالکل اپنے والد کی کاربن کاپی ہے۔

5- احسن خان

منجھے ہوئے اداکار و شاندار میزبان احسن خان کسی تعارف کے محتاج نہیں، ان کے بیٹے اکبر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے یہ ہی کہا کہ یہ تو بالکل ہی احسن کے بچپن کی طرح دکھائی دیتا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.