28 بیویوں کے سامنے ایک اور شادی کرنے والا شخص ۔۔ اب تک کتنی شادیاں کر چکا ہے؟ ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا

image

ہم نے ایسی کئی انوکھی شادیوں سے متعلق سنا ہے کہ ایک شخص نے دو دولہنوں سے ایک ہی دن شادی رچا لی یا زیادہ سے زیادہ ایک آدمی پانچ سے چھ شادیاں کرنے کے بعد ساتویں شادی کرنے کا سوچ رہا ہو۔

لیکن اب ایک ایسا شخص سامنے آیا ہے جس نے ہمت اور بہادری کے ساتھ اپنی 28 بیگمات کی موجودگی میں 37 ویں شادی کر لی۔ یقیناً یہ ایک بڑی خبر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے مذکورہ شخص کی 37 ویں شادی کرتے ہوئے ویڈیو شئیر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بوڑھا عربی شخص اپنی جوان دلہن کے ساتھ بیٹھا ہے اور آس پاس اس کی دیگر بیگمات بچوں سمیت موجود ہیں۔

ویڈیو سے متعلق دعویٰ سامنے آیا ہے کہ شادی کرنے والے شخص کی یہ 37 ویں شادی ہے جو اس کی 28 بیویوں، 135 بچوں اور 126 پوتے پوتیوں کی موجودگی میں ہوئی ہے۔

اس سے پہلے زمبابوے سے تعلق رکھنے والے 66 سالہ شخص کی خبر وائرل ہوئی تھی جس حوالے سے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ 151 بچوں اور 16 بیویوں کا شوہر ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.