گھوٹکی ٹرین حادثہ،جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی

فوٹو: ٹوئٹر

گھوٹکی ٹرین حادثے میں ایک اورزیرعلاج زخمی شیخ زید اسپتال میں انتقال کرگیا ہے۔

گھوٹکی ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 67 ہوگئی ہے۔ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والا محمد اسلم حادثے کے بعد رحیم یار خان کے شیخ زید اسپتال میں زیرِعلاج تھا۔ اسلم کو سر اور جسم پر چوٹیں آئی تھیں۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق کراچی سے تھا۔

محمد اسلم کی میت کو ورثاء کے حوالے کردیا گیاہے۔ اسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ٹرین حادثے میں زیرعلاج زخمی محمد اسلم کی موت گزشتہ رات ہوئی۔

واضح رہے کہ گھوٹکی کے ريتی ريلوے اسٹيشن کے ریل گاڑی کے حادثے میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ اس حادثے میں کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ايکسپريس کی 4 بوگياں ٹريک سے اترگئی تھیں جبکہ ڈی ایس ریلوے سکھر کے مطابق ٹرین حادثے میں 14 بوگیاں متاثر ہوئیں جبکہ 3 مکمل طور پر تباہ ہوئیں،9 بوگیاں ملت ایکسپریس کی حادثے میں متاثر ہوکر پٹڑی سے اتریں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

110