ہمارے پاس ہر چیز ہے بس اولاد کا سکھ ہمیں نصیب نہیں ہوا ۔۔ جانیے ان مشہور اداکاروں کے بارے میں جو بے اولاد ہیں

image

ویسے تو کئی ایسے اداکار ہیں جو کہ کامیاب زندگی گزار رہے ہیں اور گزار کر اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، انہیں اس دنیا میں شہرت، دولت تو ملی، کئی کے خواب بھی پورے ہوئے مگر کچھ ایسے بھی ہیں جن کی اولاد کی خواہش پوری نہ ہو سکی۔

آج ایسے ہی چند اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جو یا تو بے اولاد رہے یا پھر کسی بچے کو گود لے لیا۔

ہمایوں سعید:

مشہور پاکستانی اداکار ہمایوں سعید ویسے تو اداکاری کی بدولت جانے جاتے ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ ہمایوں سعید کی شادی کو 16 سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا مگر ہمایوں سعید کی اب تک کوئی اولاد نہیں ہے اور نہ ہمایوں نے کوئی بچہ گود لیا ہے۔

اولاد کے نا ہونے کے باوجود ہمایوں اور ان کی اہلیہ دونوں ایک دوسرے کے دکھ سکھ کو سمجھتے ہیں، واضح رہے ہم یہاں ہمایوں سعید کی اولاد کی بات کر رہے ہیں۔

شبانہ اعظمی اور جاوید اختر:

شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کا جوڑا بھارتی مشہور شخصیات میں ایسا جوڑا ہے جس نے کئی شادی جوڑا جوڑوں کو متاثر کیا ہے۔ شبانہ اعظمی اور جاوید اختر ویسے تو ہر لحاظ سے خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں مگر شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ البتہ جاوید اختر کی پہلی اہلیہ سے جاوید کی اولاد ہے۔ شبانہ اعظمی بھی جاوید کے بچوں کو اپنا ہی اولاد سمجھتی ہیں۔

دلیپ کمار اور سائرہ بانو:

دلیپ کمار اور سائرہ بانو کو زندگی میں وہ تمام سہولیات ملیں اور خواہش پوری ہوئی جس کی انہوں نے اللہ سے دعا کی تھی۔ شہرت، دولت، اپنے محبوب سے شادی سمیت ہر دعا پوری ہوئی تھی مگر اس جوڑے کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ یہی ایک خلا تھا جو کہ دونوں کو افسردہ کر دیتا تھا۔ مگر دلیپ اور سائرہ کا ماننا تھا کہ اللہ کی رضا میں ہم راضی ہیں۔

مارینہ خان:

مشہور و معروف اور سینیئر پاکستانی ڈرامہ اداکارہ مارینہ خان اور ان کے شوہر کی شادی کی کئی سال ہو چکے ہیں مگر ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہے۔ مارینہ نے یہ شادی گھر والوں کی رضا مندی کے خلاف کی تھی یہی وجہ تھی کہ گھر والے اس شادی میں شامل نہیں ہوئے۔ جبکہ ایک دوست کے گھر مارینہ خان اور ان کے والدین کی بات چیت شروع ہوئی۔ مارینہ خان اور ان کے شوہر نے بچے پیدا نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا البتہ بچہ گود لینے کا ارادہ بھی ظاہر کیا تھا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.