کچھی میں گھر کے اندر بارودی سرنگ کا دھماکا، تین افراد جاں بحق

image

بلوچستان کے ضلع کچھی کی تحصیل سنی میں ایک المناک واقعے میں گھر کے اندر بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ جان بحق ہونے والوں میں دو بچے ندیم احمد اور سونا خان، اور نو عمر لڑکی بی بی بختاور شامل ہیں جن کی عمریں تقریباً 13 سے 14 سال ہیں۔

قائم مقام ایس پی کچھی کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب گھر کے کم عمر بچے معمول کی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے دو روز قبل متاثرہ شخص کے گھر میں بارودی مواد نصب کیا تھا جو آج زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔

زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US