پشاور: گیس پائپ لائن دھماکا دہشت گردی قرار، ایک بم ناکارہ

image

پشاور کے علاقے حسن خیل میں گزشتہ رات گیس پائپ لائن میں دھماکے کو دہشت گردی قرار دے دیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکا ریمورٹ کنٹرول بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، بارودی مواد ڈیڑھ کلو گرام وزنی تھا۔ پولیس نے پھٹنے والی گیس پائپ لائن کے مقام کا معائنہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ایک آئی ای ڈی پائپ لائن کے ساتھ چھوڑ کر گئے تھے، چھوڑا گیا ڈیڑھ کلو گرام بارودی مواد بھی ناکارہ بنا دیا گیا۔

واضح رہے کہ حسن خیل میں گزشتہ رات گیس پائپ لائن پھٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

دھماکے سے 24 انچ گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی تھی جس کے باعث کے پی کے مختلف شہروں کو گیس کی فراہمی متاثر ہوئی، صوبہ کے 3 اضلاع میں اب بھی گیس کی فراہمی معطل ہے، جس کی وجہ سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US