وہ میرا سب کچھ تھے۔۔ دھرمیندر کی موت کے 3 دن بعد ہیما مالنی کی غمگین پوسٹ ! شوہر کی تصویریں شیئر کرتے کیا پیغام دیا؟

image

“وہ میرے لیے بہت کچھ تھے۔ محبت کرنے والے شوہر، ہماری بیٹیوں ایشا اور اہانا کے چاہنے والے والد، میرے دوست، میرے رہنما، میرے مشیر، شاعر، اور مشکل وقت میں ہمیشہ میرا سہارا… حقیقت یہ ہے کہ وہ میری پوری دنیا تھے۔ زندگی کے اچھے اور برے ہر مرحلے میں وہ میرے ساتھ کھڑے رہے۔ میری فیملی کے ہر فرد کے لیے ان کا رویہ ہمیشہ محبت بھرا اور اپنائیت سے بھرپور تھا، سب کے دل میں وہ اپنی شائستگی اور نرم خوئی سے جگہ بنا لیتے تھے۔ ایک عوامی شخصیت کے طور پر ان کی صلاحیت، انکساری اور بے پناہ مقبولیت نے انہیں ایک ایسا منفرد آئیکون بنا دیا جو فلم انڈسٹری میں اپنی مثال آپ تھے۔ ان کی شہرت اور کامیابیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

میرا ذاتی نقصان لفظوں میں بیان نہیں ہوسکتا، اور ان کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے، وہ ساری زندگی قائم رہے گا۔ اتنے سال کی رفاقت کے بعد اب میرے پاس صرف یادیں رہ گئی ہیں… بہت سی خاص یادیں جنہیں میں بار بار جیوں گی۔”

یوں تو بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی موت کو 3 دن گزر چکے ہیں البتہ ان کی دوسری اور لاڈلی اہلیہ ہیما مالینی نے انسٹاگرام پر آنجہانی شوہر کی تصاویر اور یادوں کے ساتھ ایک پیغام لکھا جس سے پورے بھارت میں ایک بار پھر سوگ اور جذبات کی لہریں دوڑ گئیں۔ 89 سالہ لیجنڈری اداکار، جو ہندی سنیما کی کئی نسلوں کی شناخت رہے، 24 نومبر کو دنیا سے رخصت ہوئے۔ ممبئی کے پاون ہنس کریمیٹوریم میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں، جہاں گھر والے، قریبی دوست اور بے شمار مداح ان کی آخری جھلک دیکھنے پہنچے۔ ہیما مالینی کا دل گرفتہ پیغام اس بات کا گہرا احساس دلاتا ہے کہ ایک دور صرف ختم نہیں ہوا، بلکہ ایک ایسا سہارا رخصت ہوا ہے جو ان کی زندگی کے ہر موڑ پر ان کے ساتھ رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US