ٹوکیو اولمپکس: پاکستان کے ارشد ندیم جویلین تھرو کے فائنل میں پہنچ گئے

ویب ڈیسک — 

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کے کھلاڑی ارشد ندیم نے مردوں کے 'جویلین تھرو' کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ جس کے بعد اولمپکس میں 29 سال بعد پاکستان کے لیے پہلا تمغہ جیتنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

ٹوکیو میں کھیلے گئے کوالیفائی راؤنڈ کے گروپ بی میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم پہلے نمبر پر رہے جب کہ وہ گروپ اے اور بی میں مجموعی طور پر تیسرے نمبر پر رہے۔

ارشد ندیم نے گروپ بی میں 85 اعشاریہ 16 کی لانگ تھرو پھینک کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان کے گروپ میں کوالیفائی کرنے والے دیگر کھلاڑیوں کا تعلق چیک ری پبلک اور جرمنی سے ہے، جنہوں نے بالترتیب 84 اعشاریہ 93 اور 84 اعشاریہ 41 کی تھرو پھینکی۔

مردوں کے جویلین تھرو کے کوالیفائی راؤنڈ میں گروپ اے میں بھارت کے نیرج چوپڑا پہلے نمبر پر رہے اور انہوں نے 86 اعشاریہ 65 کی تھرو پھینکی۔ گروپ اے میں دوسرے نمبر پر جرمنی اور تیسرے نمبر پر فن لینڈ کے ایتھلیٹ رہے جنہوں نے بالترتیب 85 اعشاریہ 64 اور 84 اعشاریہ 50 کی لانگ تھرو پھینکی۔

علی نقوی رضی نامی صارف نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ارشد ندیم کا ہیش ٹیگ استعمال کیا اور انہیں 'چیتا' کہہ کر مخاطب کیا۔

شیراز حسن نامی ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ بہترین لمحہ ہے یہ، پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ میڈل کی امیدیں اب تک زندہ ہیں۔

ان کے بقول فائنل میں بھارت کے نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم کے درمیان ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

فیضان نجیم نامی صارف نے لکھا کہ کیا زبردست خبر ہے۔

عبدالغفار نامی صارف نے ارشد ندیم کی کارکردی پر ٹوئٹ کیا کہ 'شاباش، کیا کارکردی تھی، میڈل اور فائنل کے لیے نیک تمنائیں۔'

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہوسکتا ہے 29 سالہ میڈل کا انتظار سات اگست کو ختم ہو جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اولمپکس گیمز میں آخری مرتبہ 1992 میں میڈل اس وقت جیتا تھا جب شہباز احمد کی قیادت میں پاکستان ہاکی ٹیم نے بارسلونا میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

122