چاند نواب یہ وہ نام ہے جو صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں بھی خوب جانا جاتا ہے ، سن 2008 میں انکی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں یہ ٹی وی کی رپورٹ کیلئے ریکارڈنگ کروا رہے تھے اور انکا موضوع یہ تھا کہ عید کے موقعہ پر لوگ کراچی سے اندرون ملک روانہ ہو رہے ہیں۔
چاند نواب کی یہ ویڈیو آج سے 13 سال قبل وائرل ہوئی تھی جسے اب انہوں نے فاؤنڈیشن نامی ایک ایپ پر اپنا اکاؤنٹ بنا کر نیلامی کیلئے پیش کر دیا ہے۔
گزشتہ ماہ کی 24 تاریخ کو 20 ہزار امریکی ڈالر سے کچھ کم قیمت پر فروخت کیلئے پیش کیا ، یہ رقم پاکستانی روپوں میں 33 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔بعد ازاں انہوں نے 26 اگست کو اپنی ویڈیو کی قیمت 33 ہزار امریکی ڈالر سے بڑھا کر 76 ہزار 166 امریکی ڈالر مقرر کر دی ، اور اب پاکستانی روپوں میں انکی یہ ویڈیو 1 کروذ 23 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔
چاند نواب کی جانب سے ویڈیو کو فروخت کے لیے پیش کیے جانے کو 10 دن ہونے
والے ہیں لیکن تاحال ان کی ویڈیو کو خریدنے میں کسی نے دلچسپی نہیں دکھائی۔
انہوں نے اپنی ویڈیو کو فروخت کے لیے پیش کرتے ہوئے اپنا مختصر تعارف بھی دیا ہے اور بتایا ہے کہ وہ 2008 میں عید کی چھٹیوں کے دوران خبر کے لیے ریکارڈنگ کرنے کے دوران غلطیاں کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے سے مشہور ہوئے۔ انہوں نے اپنے تعارف میں بتایا کہ ان کی غلطیوں اور ویڈیو کے وائرل ہونے کی وجہ سے ہی بولی وڈ فلم ساز کبیر خان نے 2016 کی بلاک بسٹر فلم ’بجرنگی بھائی جان میں ان کے نام کا کردار شامل کیا۔
واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان میں چاند نواب نامی صحافی کا کردار شامل کیا گیا، جسے نواز الدین صدیقی نے ادا کیا اور مذکورہ قدم ان کی مزید شہرت کا باعث بنا۔ ان کی مذکورہ ویڈیو کو متعدد زبانوں میں ترجمہ کرکے اس پر میمز بنائے گئے اور اب وہ اسی ویڈیو کو فروخت کے لیے پیش کر رہے ہیں۔
چاند نواب نے ڈیجیٹل نیلامی کے سسٹم نان فنجیبل ٹوکن (این ایف ٹی) کے تحت اپنی ویڈیو کو نیلامی کے لیے پیش کیا۔ اور سن 2008 میں یہ انڈس نیوز چینل سے وابستہ تھے جو کہ ایک پرائیویٹ نیوز چینل تھا اور اب یہ چینل بند ہو گیا ہے۔لیکن صحافی چاند نواب ایک نجی ٹی وی چینل کے ساتھ منسلک ہیں اب۔