آمنہ شگری ابھی صرف پندرہ سال کی ہیں اور اس مہم میں ان کے ساتھ ان کے بھائی احمد علی اور والد شفقت علی خواجہ بھی شامل تھے۔ آمنہ کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ آمنہ اور ان کے بھائی اس سے پہلے کبھی پہاڑ پر نہیں چڑھے تھے البتہ ان کے والد ایک تجربے کار کوہ پیما ہیں جنھوں نے کئی چوٹیاں پہلے بھی سر کی ہیں
کون سی چوٹی سر کی ہے؟
تین افراد پر مشتمل اس خاندان نے جمعرات کو گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں 6،400 میٹر خسر گنگ چوٹی کو سر کیا ہے۔آمنہ ضلع شگر سے چوٹی سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں۔