نور مقدم قتل کیس میں گرفتار ہونے والے ظاہر جعفر نے جہاں تفتیش کے دوران اعتراف جرم کیا ہے وہیں پچھلے دنوں یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ ظاہر کے والد ذاکر جعفر کو معلوم تھا کہ ان کا بیٹا سنگین جرم کرچکا ہے لیکن پھر بھی انھوں نے اسے بچانے کی کوشش کی۔ البتہ جس تھیراپی ورکس کے سی ای او طاہر ظہور احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے ظاہر کے والدین کے کہنے پر اس کا جسمانی معائنہ کیا تھا جس سے معلوم ہوا کہ ظاہر شراب نوشی کا عادی تھا۔
ملزم کے باپ نے فون کرکے بتایا تھا کہ...
طاہر ظہور احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ظاہر کے والدین عصمت اور ذاکر جعفر سے ان کی دوستی پچھلے سات آٹھ سالوں سے ہے اور ظاہر پاگل نہیں تھا لیکن شراب نوشی کی لت میں مبتلا ہے۔ اس کے علاوہ تھیراپی ورکس کے سی ای او نے بتایا کہ واقعے کی رات کو ملزم کے والد ذاکر جعفر نے انھیں گھر پر فون کرکے بتایا تھا کہ ان کا بیٹا نور پر تشدد کررہا ہے اسے گھر سے نکالنے میں مدد کریں۔