احسان فراموش کو کبھی معاف نہیں کروں گا ۔۔ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان آج کل کس مشکل وقت سے گز رہے ہیں؟

image

معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان گزشتہ ہفتہ طبعیت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل ہوگئے تھے لیکن اب ان کی صحت کے حوالے سے تازہ ترین تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے حوالے سے 1 ستمبر کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جس کے باعث انہیں ملٹری اسپتال ایڈمٹ کرا دیا گیا تھا۔

تاہم سوشل میڈیا پر ان کی ایک نئی تصویر جاری ہوئی ہے جس میں وہ اسپتال کے بستر پر موجود ہیں اور انہیں بہتر حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ تصویر میں سائنسدان کے ساتھ ان کی اہلیہ ہینی خان اور چھوٹی بیٹی عائشہ بھی موجود ہیں۔

پاکستانی مقبول سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے اہلخانہ نے عوام سے ان کی صحت کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنی زندگی میں کئی مشکلات کا سامنا کرچکے ہیں۔ وہ پاکستان کی بہتری کے لیے اپنی جان بھی حاضر کردیتے لیکن ان کا کسی نے ساتھ نہیں دیا۔ ایک پرانے انٹرویو میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ عوام سے بہت محبت ہے لیکن کچھ احسان فراموش لوگوں سے ہمیشہ شکوہ رہے گا اور وہ معافی کے قابل نہیں۔

ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان آج کل اپنی صحت کی وجہ سے اکثر پریشانی میں مبتلا رہتے ہیں۔ لیکن ان کے اہلخانہ ہمیشہ ان کا ساتھ دیتے اور مدد کرتے ہیں۔

خیال رہے ڈاکٹرعبدالقدیر خان 14 اگست 1996ء میں صدر فاروق لغاری نے ان کو پاکستان کا سب سے بڑا سِول اعزاز نشانِ امتیاز دیا جبکہ 1989ء میں ہلال امتیاز کا تمغہ بھی ان کو عطا کیا گیا تھا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts