دُلہن نے دولہا کو تھپڑ مارا کیونکہ وہ گُٹکا کھا رہا تھا ۔۔ کراچی کی تو آدھی سے زیادہ عوام گُٹکا کھاتی ہے، اگر باقی لڑکیوں نے بھی ایسا کیا تو؟ عوام کے مزاحیہ تبصرے

image

کچھ روز قبل ایک خبر سامنے آئی تھی کہ ایک دلہن نے اپنے دولہا کو عین شادی کے منڈپ کر تھپڑ مار دیا کیونکہ وہ گٹکا کھا رہا تھا ، دُلہن غصے میں دولہے کو فوری گٹکا تھوکنے کا کہتی ہے جس پر دولہا اپنی ہونے والی بیوی کا حکم مانتے ہوئے فوراََ منڈپ سے اُٹھتا ہے اور تقریب میں موجود خواتین کو ہٹاکر گٹکا تھوکتا ہے۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی، اس کے بعد لوگوں نے مزاحیہ و دلچسپ تبصرے کئے، کوئی انسٹاگرام پر ان کا مزاق اڑاتا رہا تو کوئی فیس بُک پر۔ یہ تو خیر بھارتی شادی تھی، لیکن اس پر پاکستانی صارفین نے بھی دلچسپ کمنٹس کئے تھے۔

ایک صارف نے تو یہ ہی کہہ دیا کہ آدھے سے زیادہ کراچی کی عوام گٹکے کھاتی ہے، اگر ان کی شادیوں پر بھی یوں دلہنیں تھپڑ جڑنے لگیں تو ہر طرف تپھڑوں کی برسات ہوگی، کوئی جوتا مارے گی، تو کہیں دلہن کو ہی شادی سے انکار کر دیا جائے گا، کہیں دولہے والے لڑکی کے کردار پر ہزار انگلیاں اٹھا کر چلے جائیں گے۔

گُٹکا دراصل ہے کیا جو اس کو کھانے والوں پر لوگ یوں تنزیہ ہنستے ہیں؟ گٹکا ایک مصالحہ ہوتا ہے جس میں جوز جوتری، پستہ، کتھا، لونگ، الائچی اور چھالیہ وغیرہ ڈال کر بناتے ہیں، لیکن اس میں جو سپاری استعمال ہوتی ہے وہ ناقص معیار کی ہوتی ہےساتھ ہی اس میں تمباکو اور کچھ کیمیائی مادے اور خوشبو ڈال کر اسے بنایا جاتا ہے، البتہ اس میں نیکوٹن کی بڑی مقدار ڈالی جاتی ہے جو ایک قسم کا نشہ آور نیند اور دماغی سکون کے لئے ہوتا ہے جس سے اکثر لوگوں کے دماغ سُن ہو جاتے ہیں، لیکن ایک مرتبہ جو یہ کھانا شروع کردے وہ اس کا عادی ہو جاتا ہے اور چھوڑنے پر مطمئن نہیں ہوتا۔

نشہ کوئی بھی ہوجان لیوہ ہوتا ہے، اسی طرح گٹکا بھی جان لیوہ ہے ، جس سے جگر اور بیک وقت میں معدہ بھی خراب ہوتا ہے۔ اس لئے اس کو کھانے سے منع کیا جاتا ہے، مگر پاکستان اور خصوصاً کراچی والوں کا تو نام بدنام ہے کہ یہ سب سے زیادہ گٹکا کھانے والوں کا شہر ہے۔

اگر اس دلہن کی طرح باقی دلہنیں بھی شوہروں کو راہِ راست پر لانے کے لئے ایسی حرکتیں کریں تو یہ بالکل نامناسب اور معیوب لگے گی، لیکن اگر اس سے کوئی شخص گٹکا کھانے سے رُک جائے تو یہ ایکا چھا اقدام ثابت ہوگا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts