عمر شریف کو امریکا بھیجنے کے لئے ایئر ایمبولینس کے انتظامات مکمل

image

عمر شریف کے دل کا عارضہ بدستور بگڑتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ان کا ذہنی توازن بھی مکمل طور پر کام نہیں کر رہا ہے اور نہ وہ کسی کو پہچان رہے ہیں جس کے بارے میں کل ہی ان کے بیٹے نے بتایا تھا جس پر حکومت کی جانب سے عمر شریف کو امریکا بھیجنے کے اقدامات پر فوری غور کیا گیا اور شہباز گل نے بیان جاری کی کہ وزیرِاعظم ہاؤس سے بھی مدد کی یقین دہائی کروائی گئی ہے۔

اب عمر شریف کو امریکا لے جانے کے لئے ایمبولینس کا بندوبست کرلیا گیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی اس حوالے سے یقین دہانی کرا دی جس کے بعد عمر شریف کی اہلیہ زریں نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ ایئر ایمبولینس سے ان کو براہِ راست واشنگٹن بھیجا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم آفس نے عمر شریف کے ویزے کے تمام کوائف سفارت خانے بھجوا دیئے ہیں اور شہباز گل کے مطابق جلد ہی ان کو ویزا جاری کر دیا جائے گا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts