پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی نے حال ہی میں سیلیبریٹیز پر کی جانے والی اپنی تنقید کے حوالے سے اپنا موقف پیش کیا ہے۔ فضا علی اکثر وائرل تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں اور ان کے شو اور سوشل میڈیا ویڈیوز بھی کافی توجہ حاصل کرتے ہیں۔
حال ہی میں فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں کئی معروف شخصیات کی تنقید کی جس میں کشف ضمیر کو بے نقاب کرنا، ندا یاسر کے بیانات پر اعتراض کرنا اور صبا فیصل کے بیٹیوں اور بہوؤں کے حوالے سے رجعت پسندانہ بیانات پر تنقید شامل تھی۔
اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے فضا علی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنی تنقید کے بجائے کوئی اور سرگرمی اختیار کرنی چاہیے۔
اس کے جواب میں فضا علی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے ڈرتے ہیں اور یقین کریں، مجھے یہ پسند ہے کیونکہ میں لوگوں کے نام نہیں لیتی، بلکہ دوسروں کی غلطیوں اور غلط تعلیمات کو بے نقاب کرتی ہوں۔ پاکستان میں سب سے خطرناک چیز سچ بولنا ہے۔ میں لوگوں کو بے نقاب کرتی ہوں جب وہ بہوؤں کو گونگا یا بہرا کہنے پر مجبور کرتے ہیں۔ میں لوگوں کو کال آؤٹ کرتی ہوں جب وہ جعلی سونا اصلی بتاتے ہیں۔ میں سیلیبریٹیز کو بھی چیلنج کرتی ہوں جب وہ میرے غریب رائیڈرز کے حقوق کے خلاف بات کرتے ہیں۔ جو غلط ہیں وہ مجھ سے خوفزدہ ہوں گے۔ میں کسی کے خلاف نہیں ہوں میں غلط کاموں کے خلاف سچ بولتی رہوں گی، اور سچ ہمیشہ اپنا راستہ ڈھونڈ لیتا ہے۔