پاکستانی اداکار، پروڈیوسر اور معروف ٹی وی ہوسٹ فہد مصطفیٰ اپنی ورسٹائل اداکاری اور پراعتماد شخصیت کے باعث خاص پہچان رکھتے ہیں۔ وہ میں عبدالقادر ہوں، دوسری بیوی، کع کار، میں چاند سی، کبھی میں کبھی تم سمیت کئی مقبول ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں، جبکہ گیم شو جیتو پاکستان ان کی سب سے بڑی پہچان بن چکا ہے۔
فہد مصطفیٰ کی اہلیہ ثنا فہد ہیں اور ان کے دو بچے، فاطمہ اور موسیٰ ہیں۔ تاہم حالیہ دنوں میں فہد مصطفیٰ کی مبینہ دوسری شادی کی افواہوں نے ان کی ازدواجی زندگی کو خبروں کی زینت بنا دیا جس کے بعد ثنا اور فہد کو ایک ساتھ کم ہی دیکھا گیا۔
حال ہی میں ثنا فہد نے اپنی سالگرہ فہد مصطفیٰ کے بغیر منائی۔ سالگرہ کی تقریب ایک سادہ اور نجی تقریب تھی جس میں ان کے قریبی دوستوں کے ساتھ ساتھ ان کے بچے موسیٰ اور فاطمہ بھی شریک تھے۔ اس موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تو فہد مصطفیٰ کی غیر موجودگی نے مداحوں میں بحث چھیڑ دی۔
کئی صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فہد بھائی نظر نہیں آ رہےجبکہ بعض نے سوال اٹھایا کہ فہد مصطفیٰ نے ثنا فہد کو سالگرہ کی مبارکباد بھی نہیں دی۔
کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ثنا کو فہد کو معاف کر دینا چاہیے کیونکہ وہ کسی جرم کے مرتکب نہیں ہوئے، تاہم یہ بھی کہا گیا کہ ثنا کا دکھ اپنی جگہ ہے۔ دوسری جانب فہد مصطفیٰ کے مداحوں نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سالگرہ کی تقریب صرف خواتین کے لیے تھی اور فہد اس وقت ٹی وی پر جیتو پاکستان کی میزبانی میں مصروف تھے۔