اقراء عزیز نے دوسرے بچے کی خوشخبری سنائی، بڑے خاندان کے فائدے بھی اجاگر کر دیے

image

معروف اداکارہ اقراء عزیز نے اپنے دوسرے بچے کی منصوبہ بندی اور اس کے پیچھے سوچ کے بارے میں بات کی ہے۔ اقراء عزیز جو اپنے ڈراموں جیسے رقیب سے، رنجھا رنجھا کردی اور سنو چاندا کے لیے مشہور ہیں نے حال ہی میں انہوں نے دوسری مرتبہ حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اقراء عزیز نے کہا کہ یاسر حسین کے 10 بہن بھائی ہیں اور وہ سمجھتی ہیں کہ بڑے خاندان میں رہنا بہت اچھا ہے کیونکہ ہمیشہ کوئی نہ کوئی آپ کے ساتھ رہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے لیے بھی یہ خوشی کی بات ہے کہ وہ اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کھیل سکیں اور انہیں باہر کے کسی کی ضرورت نہ پڑے۔

سوشل میڈیا پر اقراء عزیز کے خیالات پر مداح مثبت ردعمل دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا بڑے خاندان میں ہونا واقعی بہت اچھا ہے جبکہ دوسرے نے کہا آپ بالکل درست کہہ رہی ہیں اور ایک نے کہا کتنی منفرد اور جدید سوچ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US