مرد کو عورتوں کی بحث میں کودنے کا حق نہیں۔۔۔۔ فضا علی نے یاسر نواز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

image

اداکار یاسر نواز کی جانب سے اہلیہ ندا یاسر کے حق میں بیان سامنے آنے کے بعد اداکارہ فضا علی نے سخت ردعمل دیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ ندا یاسر حال ہی میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے متعلق اپنے ایک بیان پر شدید عوامی تنقید کی زد میں آ گئی تھیں جس پر بعد ازاں انہوں نے معذرت بھی کر لی تھی۔ اس معاملے پر فضا علی ان شخصیات میں شامل تھیں جنہوں نے ندا یاسر کے بیان سے اختلاف کیا اور کہا کہ فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز انتہائی محنتی لوگ ہوتے ہیں، انہیں تھوڑی سی ٹِپ دینا کسی پر بوجھ نہیں بنتا، اس لیے ان پر اس نوعیت کے الزامات نہیں لگائے جانے چاہییں۔

اس پر یاسر نواز نے اپنی اہلیہ کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ فضا علی بلاوجہ ندا یاسر کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں۔

اب فضا علی نے یاسر نواز کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک حقیقی مرد کبھی کسی عورت پر حملہ نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ دو خواتین کے درمیان تھا اور کسی مرد کا اس بحث میں شامل ہونا بالکل غلط ہے ایسے شخص کو حقیقی مرد نہیں کہا جا سکتا۔

فضا علی نے مزید کہا کہ وہ فارغ نہیں بیٹھی بلکہ اپنے کام پر توجہ دے رہی ہیں اور اپنے پلیٹ فارم پر حقیقی زندگی کے مسائل پر بات کرتی ہیں۔

اس معاملے پر سوشل میڈیا کچھ صارفین فضا علی کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے درست بات کی جبکہ کچھ افراد یاسر نواز کے حق میں بولتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ ایک اچھے شوہر ہیں جو اپنی بیوی کے لیے کھڑے ہوئے۔

بعض صارفین کا کہنا ہے کہ یہ بحث بہت طول پکڑ چکی ہے اور اب اسے ختم ہو جانا چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US