پاکستان کے معروف اینکرز وسیم بادامی اور اقرار الحسن اپنے قریبی دوست اور صحافی راجہ مطلوب طاہر کی المناک موت پر شدید غم میں مبتلا نظر آئے۔ راجہ مطلوب طاہر حالیہ دنوں اسلام آباد میں ایک افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے جہاں وسیم بادامی اور اقرار الحسن اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ جنازے میں شرکت کے دوران اقرار الحسن زاروقطار روتے دکھائی دیے جبکہ وسیم بادامی بھی اپنے دیرینہ ساتھی اور دوست کو آخری بار الوداع کہتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔
وسیم بادامی اور اقرار الحسن کے راجہ مطلوب طاہر کے ساتھ ان کا پیشہ ورانہ اور ذاتی تعلق انتہائی قریبی تھا۔ تینوں صحافتی برادری میں ایک خاندان کی مانند سمجھے جاتے تھے جس کے باعث اس جدائی نے ساتھیوں کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔
راجہ مطلوب طاہر کی نمازِ جنازہ کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ متعدد افراد نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے اہلِ خانہ اور دوستوں سے تعزیت کی۔
ایک صارف نے لکھا ’’اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔‘‘ جبکہ دوسرے نے کہا، ’’اپنے قریبی دوست کو کھونا ناقابلِ بیان درد ہوتا ہے۔‘‘