ڈسٹرکٹ ایسٹ اور سینٹرل میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے محکمہ انسداد تجاوزات کا شہر قائد کے مختلف علاقوں سے تجاوزات ہٹانے کیلئے آپریشن جاری ہے، جس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ اور سینٹرل کے علاقے اہم اہداف ہیں۔

کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے انسداد تجاوزات آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع وسطی میں انسداد تجاوزات کی ٹیموں نے لیاقت آباد 10 نمبر اور ڈاکخانہ کے اطراف تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران کے ایم سی کی ٹیموں نے فٹ پاتھوں اور سروس روڈز پر کیبن، چائے کے غیرقانونی ہوٹلوں، پتھاروں اور پنکچر کی دکانیں مسمار کیں جبکہ کئی دکانوں کی اشیاء کو بھی ضبط کرلیا۔

آپریشن کی نگرانی مرکزی ڈائریکٹر کے ایم سی انسداد تجاوزات کامران علوی اور ڈپٹی ڈائریکٹر طارق خان نے کی، علاقہ پولیس بھی کے ایم سی ٹیموں کے ساتھ موجود تھی۔

کےایم سی انسداد تجاوزات ٹیم نے ضلع شرقی میں جمشید زون اور سولجر بازار نمبر 2 میں آپریشن کیا۔

کے ایم سی کی ٹیموں نے سولجر بازار کے اطراف فٹ پاتھوں اور سروس روڈ سے تجاوزات مسمار کردیں، آپریشن کے دوران کے ایم سی کی ٹیموں نے کیبن اور پتھارے بھی ضبط کرلئے۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ میں آپریشن کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر امین لاکھانی اور ایس ایچ او سولجر بازار خالد رفیق نے کی۔

سینئر ڈائریکٹر نے بتایا کہ انسداد تجاوزات مہم کراچی کے تمام اضلاع میں گزشتہ 3 سالوں سے جاری ہے۔

بشیر صدیقی نے مزید کہا کہ فٹ پاتھوں اور سروس روڈز کے ساتھ تجاوزات میں اضافے کی بڑی وجہ اس اہم مسئلے کی طرف توجہ نہ دینا ہے تاہم اس کے باوجود کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ باقاعدہ تجاوزات ہٹانے کی سرگرمیوں میں حصہ لےرہے ہیں۔

کے ایم سی محکمہ انسداد تجاوزات نے چند روز قبل ضلع جنوبی کے دو مقامات پر آپریشن کیا، جس میں جوبلی مارکیٹ اور ریگل چوک سے تجاوزات ہٹائی گئیں۔

کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کراچی میں بڑے پیمانے پر مہم شروع کی تھی، جس میں کے ایم سی  نے شہر کے علاقوں سے نالوں پر قائم 5 ہزار سے زائد دکانوں کو مسمار کیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

153